: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،23مئی (ایجنسی) دنیا بھر کی خواتین مصروف زندگی میں توانائی اور ہمت میں کمی کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین روزمرہ کے معاملات میں اس قدر الجھ چکی ہیں کہ انہیں اپنی طرف دیکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا -
صبح کے وقت کم ازکم نصف گھنٹہ دھوپ میں گزاریں کیونکہ ایک تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بنانے میں مدد ملتی ہے تو دوسری جانب دماغ ایک ہارمون میلاٹونن کی افزائش روک دیتا ہے جو اندھیرے میں بنتا ہے۔ یہ ہارمون ہمیں سلانے میں مدد کرتا ہے۔ صبح کی دھوپ اس کی افزائش روکتی ہے اور ہمیں چاق و چوبند بنانے میں مدد دیتی ہے۔
دوپہر میں دھیرے دھیرے خواتین آپ سست
روی کی شکار ہوجاتی ہیں اس کے لیے کوشش کریں کہ کم شدت کی ورزش کرسکیں خواہ وہ ایئروبکس ہو یا کوئی اور جسمانی مشقت۔ جارجیا یونیورسٹی کے ایک چھوٹے سے سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ ہفتے میں تین مرتبہ روزانہ 20 منٹ ورزش کرنے والے خواتین میں تھکاوٹ اور سستی 65 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ اس کےعلاوہ سونے سے قبل چائے اور کافی سے اجتناب کریں ورنہ یہ نیند پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔
ایک مصروف دن کے بعد نیند بہت ضروری ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ نیند سے ایک گھنٹے قبل ٹی وی، اسمارٹ فون اور کمپیوٹر وغیرہ بند کردیں۔ اس سے آپ کا دماغ نیند کے لیے تیار ہوگا اور یوں میلاٹونِن بنانا شروع کردیتا ہے۔ سونے کے کمرے میں مکمل اندھیرا رکھیں اور نیند کا شیڈول ضرور بنائیں.